سور ہ واقعہ میں آیت نمبر 7 سے 14 میں اان اللہ کے مقرب اور چنے ہوے بندوں کا ذکر فرمایا ہے جس کی تفسیر میں حضور ﷺ نے فرمایا ہما را گروح اس وقت تک مکمل نہیں ہو گا جب تک کہ سودان سے اونٹوں کے چرواہے ہماری مدد کے لئے نہیں آ جائیں گے۔ جو یہ گواہی دے چکے ہیں کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں ہے اور وہ وحدہ لا شریک ہے
( تفسیر ابن ِ کثیر ، تفسیر در ِ المنثور امام سیوطی )
اسی طرح رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا :
میں تمہارے درمیان دو چیزیں چھوڑے جا رہا ہوں اگر تم ان کو پکڑے رکھو گے تو ہر گز گمراہ نہ ہو گے ان میں سے ایک چیز اللہ کی کتاب ہے اور دوسری چیز میرے اہلِ بیعت ہیں
( ترمذی3786)