مراقبہ

ربِ کریم سے رابطہ کا طریقہ کیا ہے ؟

رب ِ کریم سے رابطے کاطریقہ وہی جانتے ہیں جو اللہ سبحان وتعالی ٰسے ہر وقت رابطہ میں رہتے ہیں اور ان لوگوں تک پہنچنے کے لیے آپ کو ان کی بتائی تعلیمات پر عمل کرنا ضروری ہے جس کے ذریعہ ہم اللہ سبحان و تعالیٰ کی قربت تیزی سے حاصل کر لیتے ہیں
اہلِ علم کا ذکر قرآن کریم میں بار بار آیا ہے
اَلرَّحْمٰنُ فَسْئَلْ بِہٖ خَبِیْرًا ( الفرقان 59)
ترجمہ : رحمن کے متعلق کسی خبیر سے سوال کریں۔ غرض خبیر یا شیخ طریقہ کے بغیر اللہ کی طرف سفر مشکل ہے۔ اسی لیے طریقت میں شیخ طریقہ کی ضرورت ہوتی ہے۔

فَسۡـــَٔلُوۡۤا اَهۡلَ الذِّكۡرِ اِنۡ كُنۡتُمۡ لَا تَعۡلَمُوۡنَ (الانبیاء) آیت نمبر:07 )
ترجمہ :آپ سے پہلے بھی ہم مردوں کو ہی بھیجتے رہے ، جن کی جانب وحی اتارا کرتے تھے پس اگر تم نہیں جانتے تو اہل علم سے دریافت کرلو ۔

طریقہ برہانیہ کی تجدید سوڈانی شیخ مولانا محمد عثمان عبدو البرہانی نے کی (1902-1983)۔ اس کی قیادت کو شیخ محمد عثمان عبد البرہانی سے اپنے بیٹے شیخ ابراہیم (2003) میں اور اس کے بعد اپنے پوتے شیخ محمد کے پاس لایا گیا ہے۔

رابطہ کریں

ہاؤس نمبر1524، گلی 41A, فیز4، بحریہ ٹاؤن، اسلام آباد، پاکستان۔

info@burhaniya.pk  |   +92 312 00 1 2222